اطلاعات و اعلانات

اطلاعات و اعلانات

اعلان ہائے ولادت

٭…فریداحمد حفیظ صاحب مربی سلسلہ تحریر کرتےہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل و کرم اور حضورِ انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی دعاؤں سے خاکسار کی ہمشیرہ ہبۃ الوحید زوجہ مصور احمد صاحب آف Osnabrück جرمنی کو مورخہ 25؍مئی 2022ء کو شادی کے آٹھ سال بعد بیٹے کی نعمت سے نوازا ہے۔ بچے کا نام ’مبارز احمد‘ تجویز کیا گیاہے۔

نومولود مکرم مقدس احمد صاحب دارالرحمت شرقی ربوہ کا پوتا اورمکرم عبدالحفیظ صاحب باب الابواب غربی ربوہ کا نواسا ہے۔

احبابِ جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ نومولود کو با عمر، صالح، نیک، خادم سلسلہ اور والدین کے لیے قرۃالعین بنائے۔ آمین

٭…سراج احمد صاحب آف تخت ہزارہ ضلع سرگودھا تحریرکرتےہیں کہ میرے سب سے چھوٹے بیٹے عزیزم راشد جاویدصاحب (مبلغ سلسلہ کونو ریجن، سیرالیون)و بہو عزیزہ حرا سلیم صاحبہ کو اللہ تعالیٰ نے مورخہ 22؍اپریل 2022ء کو دوسرے بیٹے سے نوازا ہے۔الحمدللہ علی ذالک ۔

حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیزنے نومولود کا نام ’تکریم احمد ‘عنایت فرماتے ہوئے عزیزم کو وقفِ نو کی بابرکت تحریک میں قبول فرمایا ہے۔ پہلا بیٹا عزیزم روشان احمد بعمر اڑھائی برس بھی وقفِ نو کی بابرکت تحریک میں شامل ہے۔

احبابِ جماعت سے دعا کی درخواست ہےکہ اللہ تعالیٰ عزیزم کو نیک،صالح، خادم دین بنائے اور صحت و تندرستی والی دراز عمر عطا فرمائے۔آمین

سانحہ ارتحال

٭… راشد جاوید صاحب مبلغ سلسلہ کونو ریجن، سیرالیون تحریر کرتے ہیں کہ مکرم کومبامورسے صاحب آف وورڈو جماعت،کونو ریجن ،سیرالیون مورخہ 29؍مئی 2022ء کو قلیل عارضہ کے بعد بعمر75سال وفات پا گئے ہیں۔انا للہ ونا الیہ راجعون۔

مرحوم 2018ء میں بیعت کر کے سلسلہ میں داخل ہوئے۔مرحوم نہایت ہنس مکھ اور ملنسار طبیعت کے مالک تھے اور نماز باجماعت باقاعدگی سے ادا کرتے تھے۔مرحوم مسجد کے ہمسایہ تھے اور جماعتی کاموں میں ہر ممکن تعاون کرتے تھے۔ تمام چندوں میں باقاعدہ تھے۔ جب بھی چندہ طلب کیا جاتا تو جو پاس ہوتا ادا کر دیتے۔ مبلغین کرام اور جماعتی نمائندگان کا احترام کرتے تھے۔

احبابِ جماعت سے درخواست دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم سے مغفرت کا سلوک فرمائے اور جنت میں جگہ دے اور ان کی اولاد کو ان کی نیکیاں جاری رکھنے کی توفیق دے۔آمین

درخواستہائے دعا

٭…رحمت اللہ بندیشہ صاحب مبلغ سلسلہ و استاد جامعہ احمدیہ جرمنی تحریر کرتے ہیں کہ مورخہ 15؍مئی 2022ءکو رات ساڑھے آٹھ بجے خاکسار کے چھوٹے بھائی مکرم سمیع اللہ صاحب ابن مکرم شریف احمد بندیشہ صاحب پر جبکہ وہ احمدیہ بیت الذکر کے سامنے گھر سے ملحق اپنی دکان پر کھڑے تھے، مخالفینِ احمدیت نے اچانک جان لیوا حملہ کردیا۔ڈائریکٹ فائرنگ سےبھائی کے دائیں بازو اور پیٹ پر دو گولیاں لگی ہیں (ضمناً تحریر ہے کہ اسی دوران فائرنگ سے کچھ گولیاں ہمارے بچھڑے کو لگیں جو کہ موقع پر مر گیا تھا)۔ بھائی تاحال ہسپتال میں زیر علاج ہے۔موصوف اُسی دن دوپہر کو مرکز میں تین دن ڈیوٹی دینے کے بعد گھر واپس آیا تھا۔یاد رہے کہ عرصہ تقریباً دو سال سےہمارے گاؤں میں ایک نئے مولوی کی آمد کے بعدسے شدید مخالفت اورمقاطعہ یعنی بائی کاٹ جاری ہے۔ مثلاً انہی مخالفین کی درخواستوں پر مورخہ 17؍ جون 2021ء کو ہمارے گاؤں کی مسجد سے پولیس اور سرکاری اہلکاروں نے منار،کلمہ طیبہ،اور دیگر قرآنی آیات و ادعیہ کو شہید کر دیا تھانیز تمام احمدی گھروں سے بھی دعائیہ کلمات شہید کر دیے تھے۔ جولائی 2021ءمیں عید الاضحیہ کے موقع پر انہی مخالفین کی درخواست پر پولیس نے ہمیں قربانی کرنے سے روک دیا تھا۔25؍جولائی 2021ء کو انہی مخالفین نے ہمارے گھروں پر براہ راست فائرنگ کی۔ مزید ظلم یہ ہوا کہ بجائے مخالفین کو پکڑنے کے پولیس نے خاکسار کے بھائیوں اور کزنز سمیت پانچ افراد کو پکڑ لیا اور اِن سب پر دہشتگری کی دفعات کے تحت پرچے درج کردیے ۔اس کے بعد ہمارے بچوں کو جو مختلف جگہوں پر ٹیوشن وغیرہ پڑھتے تھے اُن کو بھی پڑھانے سے انکار کر دیا گیا۔

26؍اپریل2022ء کو انہی مخالفین کے ٹولے نے خاکسار کے کزن کے بیٹے پر گھات لگا کر حملہ کیا،جس سے وہ شدید زخمی ہوا۔اور اب خاکسار کے چھوٹے بھائی مکرم سمیع اللہ صاحب پر دوبارہ گھر کی دہلیز پر 15؍مئی2022ءکوجان لیوا حملہ کیا گیاجس سے موصوف شدید زخمی ہے۔جبکہ عملاً گاؤں میں شدید مخالفت کا بازار گرم ہے۔

احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ خداوند شافی تمام زخمیوں کو مکمل صحت عطا فرمائے اور مخالفین کے شر انہی پر الٹا دے۔ اور ہم سب کو اپنی حفظ وامان میں رکھتے ہوئے دین و دنیا کی حسنات سے نوازتا چلا جائے۔آمین

٭… ارشد محمودصاحب نمائندہ الفضل انٹرنیشنل یونان تحریر کرتے ہیں کہ مکرم جمیل احمد صاحب حال مقیم یونان کا مورخہ 23؍مئی 2022ء کو روڈ ایکسیڈنٹ ہوا تھا ۔ پولیس نے ہسپتال پہنچایا حالت کافی تشویشناک ہے ایکسیڈنٹ ہونے کے بعد سے تا حال بیہوش ہیں۔

احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ معجزانہ طور پر شفائے کاملہ و عاجلہ سے نوازے اور صحت و سلامتی والی فعال زندگی عطا فرمائے۔ آمین

٭… مرزا فرید احمد صاحب جماعت کنگسٹن لندن سے اطلاع دیتے ہیں کہ ان کے بہنوئی مکرم عبداللطیف صاحب زعیم مجلس انصار اللہ Kaiserslauternجرمنی کا ہرنیا کا آپریشن ہوا ہے اور چھ ہفتوں بعد پتے کا آپریشن ہوگا۔

احباب سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے صحت و تندرستی سے نوازے اور ہر ایک پیچیدگی سے محفوظ رکھے۔ آمین

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button