جلسہ جات یوم خلافت ریجن گراں لاؤو، آئیوری کوسٹ
مکرم لقمان فرید احمد صاحب مبلغ سلسلہ آئیوری کوسٹ تحریر کرتے ہیں کہ آئیوری کوسٹ کے ریجن گراں لاؤو (Grand-Lahou) کی مختلف جماعتوں کو جلسہ ہائے یوم خلافت منعقد کرنے کی توفیق ملی۔
جماعت گبوئیو(Gboyo)
جماعت گبوئیو کو مورخہ 28؍مئی 2022ء بروز ہفتہ جلسہ یوم خلافت منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ جلسہ کی کارروائی کا آغاز تلاوت قرآن کریم اور ترجمہ سے ہوا۔ اس کے بعد نظم پیش کی گئی۔ پہلی تقریر مکرم کونے سلیمان صاحب لوکل معلم گراں لاؤو نے نظام خلافت پر کی اس کے بعد مکرم کونے کریم صاحب لوکل معلم گبوئیو نے خلافت اور ہماری ذمہ داریاں کے موضوع پر تقریر کی۔ بعد ازاں خاکسار نے اختتامی تقریر کی جس میں یوم خلافت منانے کی اہمیت بیان کی اور دعا کروائی۔ بعداز نماز ظہر حاضرین کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔ اس جلسہ کی کل حاضری 105؍افراد رہی۔الحمدللہ
جماعت ناندی بو(Nandibo)
جماعت ناندی بو میں جلسہ یوم خلافت کا آغاز مورخہ 29؍مئی 2022ء بروز اتوار صبح گیارہ بجے تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ نظم کے بعد اس جلسہ کی پہلی تقریر مکرم طورے اسماعیل صاحب لوکل معلم ناندی بو نے نظام خلافت پر کی۔ اس جلسہ کی دوسری یعنی اختتامی تقریر مکرم کونے کریم صاحب نے خلافت اور ہماری ذمہ داریاں پر کی اور دعا کروائی۔ نماز ظہر کے بعد حاضرین کے لیے کھانے کا انتظام بھی تھا۔ اس جلسہ کی کل حاضری 35رہی۔الحمدللہ
جماعت گراں لاؤو (Grand-Lahou)
جماعت گراں لاؤو میں جلسہ یوم خلافت کا آغاز 29؍مئی 2022ء بروز اتوار بعد از نماز عصر شام چار بجے تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ نظم کے بعد مکرم کونے کریم صاحب لوکل معلم گبوئیو نے ’’خلافت اور ہماری ذمہ داریاں‘‘پر تقریر کی اس کے بعد دوسری یعنی اختتامی تقریر خاکسار نے ’’یوم خلافت کیوں منایا جاتا ہے؟‘‘ کے عنوان سےکی اور دعا کروائی۔ اس جلسہ کی حاضری 25رہی۔الحمدللہ
اس کے علاوہ ریجن گراں لاؤو کی مزید 11 جماعتوں میں یوم خلافت کے حوالہ سے مختلف پروگرامز منعقد ہوئے جن میں کل 415 افراد نے شرکت کی۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ان پروگراموں کے نیک نتائج پیدا فرمائے اور ہمیں خلافت کا سلطان نصیر بنائے اور یہ جلسہ جات افراد جماعت کی تربیت کا ذریعہ بنیں۔ آمین
(رپورٹ: عبدالنور۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)