اطلاعات و اعلانات
درخواست دعا
٭… عابد انور خادم صاحب ناظم تبلیغ مجلس انصار اللہ ساؤتھ ریجن (لندن)تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کی اہلیہ مہوش انور ناز صاحبہ سوموار کی شام کوبے ہوش ہوگئی تھیں ابتدائی تشخیص کے مطابق دماغ میں ایک کلاٹ آیا ہے جس کی وجہ سے دماغ کا کچھ حصہ صحیح کام نہیں کر رہا۔ڈاکٹروں کے مطابق اس کا طویل علاج درکار ہے۔احباب سے انتہائی عاجزانہ درخواست دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ معجزانہ طور پر شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے۔ آمین
٭…ارشد محمودصاحب نمائندہ الفضل انٹرنیشنل یونان تحریر کرتے ہیں کہ مکرم اعجاز احمد حامد صاحب ابن مکرم چودھری مشتاق احمد صاحب قائد مال مجلس انصار اللہ کو مورخہ 24؍مئی 2022ء کو ڈیوٹی کے دوران اچانک گھٹنے میں درد شروع ہوئی جو کہ آہستہ آہستہ بڑھتی گئی ڈاکٹروں نے چیک اپ کے بعد تین ماہ کے لیے میڈیسن تجویز کی ہے اور مکمل آرام کرنے کی ہدایت کی ہے۔ تین ماہ بعد دوبارہ چیک اپ ہو گا۔
احباب جماعت کی خدمت میں دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ محض اپنے فضل سے شفائے کاملہ و عاجلہ سے نوازے اور صحت و سلامتی والی فعال زندگی عطا فرمائے۔ آمین
٭…عبدالنورصاحب مبلغ سلسلہ آئیوری کوسٹ تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کےبہنوئی مکرم بابر احمدساکن نیڈا،جرمنی کوسینے اور بازو میں شدید تکلیف کی شکایت ہوئی تھی جس کے باعث ہسپتال داخل کیا گیاتھا جہاں ڈاکٹرز نے ان کے ٹیسٹ کیے ہیں جو الحمدللہ ٹھیک آئے ہیں مزید ٹیسٹ بھی کیے جارہے ہیں، تاہم سینےکی دردابھی قدرے موجود ہے۔
احباب سےدعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ محض اپنے فضل و کرم سےانہیں شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائےنیز صحت و تندرستی والی فعال زندگی عطا کرے ۔آمین
سانحہ ارتحال
٭…طاہر احمد صاحب ڈرائیور ایوان محمود تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کی بڑی ہمشیرہ محترمہ نازیہ ظفر صاحبہ اہلیہ مکرم ظفر اقبال ناصر صاحب مورخہ 24؍مئی 2022ء کو ایک لمبی اور صبر آزما بیماری کے بعد طاہر ہارٹ انسٹیٹیوٹ ربوہ میں وفات پا گئیں ۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔
مرحومہ تقریباً گیارہ سال سے گردوں میں انفیکشن کی وجہ سے علیل تھیں۔ علاج معالجہ میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی گئی مگر خدا تعالیٰ کی تقدیر غالب آئی۔
مرحومہ نے اپنے یادگار والدہ محترمہ کے علاوہ خاوند اور 3بیٹے نایاب احمد عمر 19 سال، زریاب احمد عمر 16سال، شیروز احمد عمر 14سال چھوڑے ہیں ۔ مرحومہ بہت سی خوبیوں کی مالک، ہر ایک کی ہمدرد، مہمان نواز، نمازوں کی پابنداور تہجد بھی ادا کرنے والی تھیں۔ زبان پر ہر وقت ذکر الٰہی جاری رہتا اور بیماری کے باوجود اپنے عزیز و اقارب کو تسلی دیتی تھیں۔ چندوں میں باقاعدہ تھیں۔ اپنے بچوں کی احسن رنگ میں تربیت کی ۔ ان کی وفات کے معاً بعد بیٹا نماز فجر کی جماعت میں شامل ہوا ۔ خدمت خلق کے کاموں میں ان کے بچے پیش پیش ہیں ۔ مرحومہ کی نماز جنازہ مکرم لقمان احمد بسرا ء صاحب نے پڑھائی اور غیر از جماعت احباب بھی جنازہ میں شامل ہوئے۔ قبرستان عام میں تدفین کے بعد نائب صدر مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان نے دعا کروائی ۔
احباب جماعت سے مرحومہ کی بلندیٔ درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل عطا ہونے اور اولاد کے خود کفیل ہونے کے لیے دعا کی درخواست ہے۔