افریقہ (رپورٹس)

برکینا فاسو میں لوکل مبلغین کا ریفریشر کورس

(چوہدری نعیم احمد باجوہ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل برکینافاسو)

گزشتہ کچھ عرصہ سے مرکز کی ہدایت کے مطابق مبلغین اور معلمین کرام کو ہر سال ریفریشر کورسز کروائے جا رہے ہیں۔ ان پروگراموں کا مقصد مجموعی طور پر علمی صلاحیتوں کو ابھارنا اور وقت کے تقاضوں کے ساتھ ساتھ نئے پیدا ہونے والے مسائل اوراعتراضات کے حل کے لیے مبلغین کو تیار کرنا ہے۔ ان ریفریشر کورسز کی وجہ سے نئے مبلغین اپنے پرانے، سینئر اور تجربہ کار بھائیوں کے ساتھ بیٹھ کر میدان عمل میں اپنی کارکردگی بہتر کرنے کے لیے تجربات حاصل کرتے ہیں۔ برکینافاسو میں اس وقت ایک صد سے زائد لوکل مبلغین خدمت کی توفیق پا رہے ہیں جبکہ ہر سال ان میں اضافہ بھی ہو رہا ہے۔ ایک صد سے زائد مبلغین کا ایک ساتھ ریفریشر کورس منعقد کرنا اور تمام مبلغین کو بیک وقت میدان عمل سے بلانا ایک مشکل امر ہے۔ ا س لیے مرحلہ وار مبلغین کا ریفریشر کورس کیا جاتا ہے اور ایک وقت میں تیس سے پینتیس مبلغین بلائے جاتے ہیں ۔

ماہ جون 2022ء میں ان مبلغین کے ایک حصہ کا ریفریشر کورس نیشنل ہیڈ کواٹرز واگا دوگومیں منعقدکیا گیا۔ مورخہ 12؍جون کو مکرم کونے داؤدا صاحب نگران ریفریشر کورس نے افتتاح کیا۔ اس کے فوری بعد کلاسز کا آغا زہوا۔ دوران ریفریشر کورس درج ذیل موضوعات پر کلاسز ہوئیں اور لیکچرز دیے گئے۔ ہر لیکچر اور کلاس کے بعد مبلغین کو سوالات کرنے کا موقع دیا جاتا اور موضوع کو اچھی طرح سمجھنے اورسمجھانے کی کوشش کی جاتی رہی۔

موضوعاتاساتذہ
تجویدحافظ منظور احمد
وصیتکونے داؤدا
مالی نظام، چندہ جات، حسابات ، رسید بکس وغیرہحافظ منظور احمد ،زونو یونس،ناصر گی نی مینوں
اخلاقیات  و معاشرتی آدابمحمود ناصر ثاقب
ہومیو پیتھیناصر اقبال خان، زیلا یوسف
نظام جماعتنعیم احمد باجوہ
اعتراضات کے جواباتمحمد اظہار راجہ
 سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام حافظ طیب احمد
سوشل میڈیایاؤ لاسینا
حقیقت جنحافظ طیب احمد
وقف نوناصر اقبال خان
ایڈمسٹریشنسلمان کابورے
موازنہ مذاہبحافظ محمد بلال طارق
جادو ٹونہ کے متعلق غلط عقائد کا ردنعیم احمد باجوہ
خلافتمحمود ناصر ثاقب
شادی نکاحناصر اقبال خان
ہیومنٹی فرسٹجیالو عبدالرحمن
IAAAE، مسرور آئی انسٹمحب اللہ خالد
ابتدائی تاریخ احمدیت برکینا فاسوودراگو بخاری

دوران ریفریشر کورس مبلغین کرام کو احمدیہ ہسپتال، پرنٹنگ پریس اور جماعتی دفاتر کا دورہ بھی کروایا گیا۔ اس طرح ان شعبوں میں ہونے والی ترقی اور کام کرنے کے طریقے سے آگاہی دی گئی۔

ریفریشر کورس کے اختتام پر مورخہ 21؍جون 2022ء کو مشن ہاؤس میں ریسپشن ہوئی جس میں مکرم محمود ناصر ثاقب صاحب امیر جماعت برکینا فاسو شامل ہوئے۔ اس تقریب میں ریفریشر کورس کی رپورٹ پیش کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق مختلف ریجنز کے تیس مبلغین کرام نے اس کورس میں شرکت کی۔ بعض مبلغین نے اپنے تاثرات پیش کیے اور ریفریشر کورس کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔ مکرم امیر صاحب نے دعا کروائی جس کے بعد تما م حاضرین کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔ اللہ تعالیٰ اس پروگرام کے نیک اثرات ظاہر فرمائے اور مبلغین کرام کو میدا ن عمل میں بہترین رنگ میں مقبول خدمات کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button