ارشادِ نبوی
دوسروں کے عیب کی جستجو نہ کرو
حضرت عبداللہ بن عمرؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے ایک دفعہ منبر پر کھڑے ہو کر بآواز بلند فرمایاکہ اے لوگو!تم میں سے بعض بظاہر مسلمان ہیں لیکن ان کے دلوں میں ابھی ایمان راسخ نہیں ہوا۔ انہیں مَیں متنبہ کرتاہوں کہ وہ مسلمانوں کو طعن و تشنیع کے ذریعہ تکلیف نہ دیں اور نہ ان کے عیبوں کا کھوج لگاتے پھریں۔ ورنہ یاد رکھیں کہ جو شخص کسی کے عیب کی جستجو میں ہوتاہے اللہ تعالیٰ اس کے اندر چھپے عیوب کو لوگوں پر ظاہر کرکے اس کو لوگوں میں ذلیل و رسواکر دیتاہے۔
(ترمذی کتاب البر والصلۃ باب ما جاء فی تعظیم المؤمن)