حضرت مسیح موعودؑ
اقتباس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں :
’’میں ہمیشہ دعاؤں میں لگا رہتا ہوں اور سب سے مقدّم دعا یہی ہوتی ہے کہ میرے دوستوں کو ہموم اور غموم سے محفوظ رکھے۔ کیونکہ مجھے تو ان کے ہی اَفکار اور رنج، غم میں ڈالتے ہیں ۔ اور پھر یہ دعا مجموعی ہیئت سے کی جاتی ہے کہ اگر کسی کو کوئی رنج اور تکلیف پہنچی ہے تو اللہ تعالیٰ اس سے اس کو نجات دے۔ ساری سرگرمی اور پورا جوش یہی ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ سے دعا کروں ‘‘۔
(رپورٹ جلسہ سالانہ 1897ءمرتبہ شیخ یعقوب علی عرفانی صاحب صفحہ 130تا 167،ملفوظات جلد اوّل صفحہ 66)