میڈیکل و سائنس

جسم اور جو ڑو ں کی دردوں کے لیے بہترین نسخہ

(سعدیہ وسیم۔ جرمنی)

السی ۵۰۰گرام ، چار گو ندیں ۱۰۰گرام ،اخروٹ ۱۰۰گرام، پھول مکھانے ۲۰۰گرام ،بادام ۲۰۰گرام ، کاجو ۱۰۰گرام ، گُڑ کی شکر تین بڑے چمچ ،دیسی گھی دو بڑے چمچ۔

ترکیب

السی کو گھی کے بغیر بھون لیں ،چار گو ندیں دو چمچ گھی میں بھون لیں جب وہ پھول جا ئیں تو آ نچ سے اتار لیں۔پھر بادام، اخروٹ،کاجو،پھول مکھانےسب گھی کے بغیر بھون لیں۔ چار گوندیں اورپھول مکھا نےاچھی طرح پیس لیں۔بادام،اخروٹ،کاجو کو موٹا مو ٹا پیس کر سب چیزیں السی میں مکس کر دیں ذا ئقہ کے لیے اندر گُڑ کی شکر ڈا ل لیں ۔رو زانہ ناشتے میں دو چمچ کھا ئیں ۔ان قدرتی خشک میوہ جات کا کما ل کچھ ہی دنوں میں نظر آنا شروع ہو جا ئے گا۔جسم کی دردیں دور ہو جائیں گی، سستی دور ہو جا ئے گی۔

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button