فرائیڈ دھاگہ کباب
اجزاء
گائے کا قیمہ: آ دھا کلو مشین کا پسا ہوا
چنے: دوکھانے کے چمچ بھنے ہو ئے
خشخاش : ایک کھانے کا چمچ
سفید زیرہ : ایک چائے کا چمچ
چھوٹی الائچی: چار عدد
کالی مرچ: چار عدد
لال مرچ پسی ہو ئی: ایک کھانے کا چمچ
نمک: حسب ذائقہ
لونگ :دوعدد
ڈبل روٹی کے سلائس : دوعدد
پیاز تلی ہوئی : ایک عدد
ہری مرچ : چار عدد
کچا پپیتا: دوکھانے کے چمچ
لیموں : دو عدد
گرم مصالحہ پسا ہوا: آ دھا چائے کا چمچ
ہرا دھنیا کی گٹھی : باریک کٹا ہوا
تیل : حسب ضرورت
ترکیب:پہلے چنے ،خشخاش،سفید زیرہ، چھوٹی الائچی، کالی مرچ،لال مرچ،نمک اور لونگ ملا کر باریک پیس لیں۔اب اسے قیمے میں ڈبل رو ٹی کے سلائس کے ساتھ شامل کر کے چوپر(chopper)میں پیس لیں۔ پھر اس میں پیاز اورہری مرچ ملا دیں اس کے بعد کچا پپیتا شامل کرکے اچھی طرح گوندھ لیں اور دس منٹ کے لیے رکھ دیں۔اب چھوٹے چھوٹے گول گول کباب بناکر فرائنگ پین میں شیلو فرائی کر لیں جب سارے کباب تل لیں تو ایک بڑے توے یا فرائنگ پین تلے ہوئےکباب پھیلا کر رکھ دیں اوپر سے لیموں کا رس ، گرم مصالحہ اورہرا دھنیاڈال کر پانچ منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں مزے دار فرائیڈ دھاگہ کباب تیا ر ہیں۔