متفرق شعراء
ہر گھڑی آپ کا ہو معاون خدا
ارضِ ’’صادق‘‘ کی سن لی خدا نے دعا
خوش نصیبی ہے اس کی بیاں سے سوا
میرے آقا نے باندھا ہے رختِ سفر
آخرش ایک مدت کے، بعد از وبا
سیدی مرشدی الوداع الوداع
مضطرب بے قرار اب سکوں پائیں گے
سوئے معشوق عشاق اب آئیں گے
آسماں کو بھی اب اُس پہ رشک آئے گا
جس زمیں پر بھی آقا مرے جائیں گے
سیدی مرشدی الوداع الوداع
کاسہ بھر بھر کے ہوں گے روانہ گدا
ہاتھ اٹھتے ہی ہو گی قبول اب دعا
کیوں نہ پائیں خدا کو وہ پھر مقتدی
آپ سا جن کا ہو باخدا مقتدا
سیدی مرشدی الوداع الوداع
آپ پاتے رہیں یونہی رب کی رضا
پاس آئے نہ کوئی بھی رنج و بلا
ہر قدم پر ہو تائیدِ روح القدس
ہر گھڑی آپ کا ہو معاون خدا
سیدی مرشدی الوداع الوداع