ارشادِ نبوی
ہر بچہ فطرتِ اسلامی پر پیدا ہو تا ہے(ارشاد نبوی ﷺ)
حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺنے فرمایا کہ ہر بچہ فطرتِ اسلامی پر پیدا ہو تا ہے۔ پھر اس کے ماں باپ اسے یہودی یا نصرانی یا مجوسی بناتے ہیں۔ (یعنی قریبی ماحول سے بچے کا ذہن متاثر ہوتا ہے) جیسے جانور کا بچہ صحیح سالم پیدا ہوتاہے۔ کیا تمہیں ان میں کوئی کان کٹا نظر آتا ہے ؟ (یعنی بعد میں لوگ اس کا کان کاٹتے ہیں اور اسے عیب دار بنا دیتے ہیں)
(مسلم کتاب القدر باب معنی کل مولود یولد علی الفطرۃ)