از افاضاتِ خلفائے احمدیت
تبلیغ کا اصول
حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں:
ایک جرنیل جب لڑائی کے لئے جاتا ہے تو اگر وہ ہوشیار جرنیل ہوتا ہے تو وہ اس طرح حرکت کرتا ہے کہ دشمن کی فوج اُس کے پیچھے پیچھے چلتی ہے۔ اور اچھے جرنیل کی علامت یہ ہوتی ہے کہ دشمن کی فوج اُس کے پیچھے پیچھے چلے۔ تبلیغ کا بھی یہی اصول ہے کہ جہاں ہم تبلیغ کریں دشمن وہاں جائے۔ یہ نہیں کہ جہاں دشمن گند پھیلائے وہاں ہم جائیں ۔
(خطبہ جمعہ فرمودہ15؍فروری1952ء )