اطلاعات و اعلانات
اطلاعات و اعلانات
درخواست دعا
٭…صفیہ مجید صاحبہ اہلیہ مرزا مجید احمد صاحب (مرحوم) آف ناصر آباد ربوہ حال مقیم آسٹریلیا تحریر کرتی ہیں کہ میری چھوٹی بیٹی عزیزہ امۃ المجیب طاہرہ اہلیہ سلطان احمد صاحب قمر (کارکن لائبریری جامعہ احمدیہ جرمنی )گذشتہ کچھ عرصہ سے کینسر کے مرض میں مبتلا ہے۔ اس سے قبل بھی کینسر کا حملہ ہوا تھا لیکن اب یہ جگر اور ہڈیوں میں بھی پھیل چکا ہے۔ آخری سکین کے مطابق جگر میں کینسر بڑھ رہا ہے۔کیموتھیراپی وغیرہ کے ساتھ روایتی علاج جاری ہےدورانِ علاج کافی پیچیدگیوں کا سامنا ہے۔ عزیزہ کے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں۔کافی پریشانی ہے۔
احبابِ جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ شافی و کافی خدامحض اپنے فضل سےعزیزہ کو صحت و تندرستی سے نوازتے ہوئے شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمادے ۔آمین