اطلاعات و اعلانات
تحریک برائے مریم شادی فنڈ
ہمارے معاشرے کا ایک حصہ ایسا بھی ہے جو اپنی بچیوں کی شادی کے موقع پر بنیادی ضرورتوں کو پورا کرنے کی بھی طاقت نہیں رکھتا۔ ایسے لوگوں کی ان بنیادی ضرورتوں کے پیش نظر حضرت خلیفۃ المسیح الرابع ؒنے ۲۰۰۳ء میں مریم شادی فنڈ کے نام سے ایک فنڈ قائم فرمایا تھا۔
اللہ تعالیٰ کے فضل سے جب سے یہ فنڈ قائم ہے اس فنڈ میں آنے والی رقوم سے غریب اور ضرورت مند والدین کو ان کی بچیوں کی شادی کے لئے امداد کی جاتی ہے۔ حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کی سرپرستی میں بھی ایسے غریب اور ضرورت مند والدین کو بچیوں کی شادی کے لئے امداد کا سلسلہ جاری ہے۔
مخلصین جماعت سے درخواست ہے کہ اس کارخیر میں اپنی حیثیت کے مطابق حصہ ڈالتے ہوئے غریب بچیوں کی خوشی میں شامل ہو کر اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کریں۔جزاکم اللہ احسن الجزاء
(ایڈیشنل وکیل المال اسلام آباد،یوکے)