ادب آداب
کر نہ کر
٭… تو مُہَذَّب اور باتمیز اِنسان بننے کی کوشش کر۔
٭… جب تو کسی دعوت میں جائے تو اپنے سامنے اور نزدیک کے کھانے میں سے حصہ لے۔
٭… تو دَعوت میں کوئی ایسی بات یا حَرْکت نہ کر جو دوسروں کو بُری لگے یا جس سے اُن کو گِھن آئے۔
٭… تو اپنے کھانے پینے کے برتنوں کو صاف سُتھرا رکھ۔
٭… تو بازار میں چَلتے چلتے کوئی چیز نہ کھا۔
٭… تو حَتّی الوُسْع بازاری کھانوں سے گریز کر۔
(مشکل الفاظ کے معانی: مُہَذَّب: تربیت یافتہ، شائستہ۔ گِھن آنا: کراہیّت محسوس کرنا۔ حَتّی الوُسْع: حتی المقدور، طاقت بھر)