از مرکز

اللہ تعالیٰ ہمارے ایمانوں کو سلامت رکھے اور خود ناقابلِ اصلاح دشمنوں کو تباہ کر دے: پاکستان کے احمدیوں کے لیے دعا کی تازہ تحریک

(ادارہ الفضل انٹرنیشنل)

امیرالمومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ ۵؍ مئی ۲۰۲۳ء میں احمدیوں کی مخالفت کے پیشِ نظر دعا کی تحریک کرتے ہوئے فرمایا:

پاکستان کے حالات کے لیے بھی دعا کرتے رہیں، ہم نے تو نیکیاں پھیلانے کے لیے اپنا کام کرتے چلے جانا ہےاور شیطانی فطرت لوگوں نے اپنے ظلم جو ان کا کام ہے وہ دکھاتے رہنا ہے۔ ہمارا تو ان شیطانوں سے شیطانی کی حالت میں مقابلہ کوئی نہیں۔ ہمیں تو یہی ہے کہ اللہ تعالیٰ کے حکموں پر چلنے والے ہوں۔ ہمیشہ یہ دعا بھی کریں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے ایمانوں کو سلامت رکھے اور کبھی ہمارے ایمان متزلزل نہ ہوں۔ اللہ تعالیٰ سے ہمارا وہ تعلق پیدا ہوجائے جو ایتاءِ ذی القربیٰ کا تعلق ہے پھر ہم اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے نظارے بھی پہلے سے بڑھ کر دیکھیں گے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ

اور جو دشمن ہیں اللہ تعالیٰ کی نظر میں اور ناقابلِ اصلاح ہیں اللہ تعالیٰ کی نظر میں، اللہ تعالیٰ انہیں خود تباہ کرے اور ان شاء اللہ جب ایسی صورت ہوگی، جب ہمارا تعلق اللہ تعالیٰ سے ہوگا تو دشمن کی تباہی کے نظارے بھی ہم دیکھیں گے۔

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button