دعائے مستجاب
گھر سے نماز کے لیے نکلنے کی دعا
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْاَلُکَ بِحَقِّ السَّائِلِیْنَ عَلَیْکَ وَ بِحَقِّ مَمْشَایَ ھٰذَا فَاِنِّیْ لَمْ اَخْرُجْ اَشَرًا وَلَا بَطَرًا وَلَا رِیَاءً وَلَا سُمْعَةً وَخَرَجْتُ اِتِّقَاءَ سُخْطِکَ وَابْتِغَآءَ مَرْضَاتِکَ فَاَسْاَلُکَ اَنْ تُعِیْذَنِیْ مِنَ النَّارِ وَ اَنْ تَغْفِرَلِیْ ذُنُوْبِیْ
(ابن ماجہ کتاب المساجدو الجماعات باب المشی الی الصلاة)
ترجمہ: اے اللہ! میں تجھ سے تیری ذات پر سوال کرنے والوں کے حق کا واسطہ دے کر اور (نماز کے لیے) اپنے اس چل کرجانے کے حق کا واسطہ دے کر سوال کرتا ہوں۔مَیں کسی غرور اور فخر یا ریا اور شہرت کی خاطر نہیں نکلا۔ مَیں تیری طرف تیری ناراضگی سے بچنے اور تیری رضامندی کے حصول کی خاطر نکلاہوں۔ میرا سوال تیرے دربار میں یہ ہے کہ مجھے آگ سے پناہ دے اور میرے گناہ بخش دے۔