ارشادِ نبوی
اسلام کی خوبی
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کسی شخص کے اسلام کی خوبی یہ ہے کہ وہ اس بات کو ترک کر دے جس سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔
(ترمذی، کتاب الزھد، باب مِنْ حسن اسلام المرءترکہ مالا یعنیہ)