ربوہ کا موسم (۳۰؍جون تا۶؍جولائی ۲۰۲۳ء)
۳۰؍جون جمعۃ المبارک ، عید الاضحی کے دوسرے دن ، دو روز قبل بارش کی وجہ سے موسم قدرے معتدل تھا۔ ہفتہ کو بادل چھائے رہے لیکن حبس سے گرمی برقرار تھی۔ کبھی کبھار چلنے والی ہوا کا جھونکا طبیعت میں تراوت پیدا کر جاتا۔اتوار کو مطلع صاف ہونے کی وجہ سے سورج خوب چمکتا رہا،۳؍جولائی سوموار کو سخت دھوپ ، گرمی اور حبس نے لوگوں کو بے حال کردیا۔ تاہم شام کو کچھ دیر آندھی آئی اور ہوا میں ٹھنڈک آگئی جو رات کو بند ہوگئی۔ منگل کو مطلع صاف تھا ، ہوا چلتی رہی۔ رات کو بادل آگئے لیکن بارش نہ ہوئی ہوا بھی گرم تھی۔ ۵؍جولائی بدھ کو صبح سے ہی بادل چھائے تھے۔ ٹھنڈی ہوا رواں دواں تھی۔ دن گیارہ بجے کے قریب کچھ دیر بارش ہوئی، گذشتہ دن کی نسبت چار ڈگری درجہ حرارت کم تھا۔کمروں کے پنکھوں کی ہوا ٹھنڈی ہوگئی ۔ جمعرات کو صبح ۷ تا ۱۰ بجے موسلا دھار بارش ہوئی اور ٹھندی ہوا نے سارا دن موسم خوشگوار بنائے رکھا۔(ابو سدید)