جامعہ احمدیہ تنزانیہ میں مقابلہ تلاوتِ قرآن کریم اور مقابلہ اذان
مقابلہ تلاوت قرآن کریم
جامعہ احمدیہ تنزانیہ میں امسال علمی مقابلہ جات میں سب سے پہلے مقابلہ تلاوت قرآن کریم مورخہ۲۲؍ جولائی ۲۰۲۳ء بروز ہفتہ بعد نماز عصر منعقد ہوا۔ مقابلہ کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جس کے بعد عزیزم نعیم Andaleصاحب (درجہ ثالثہ) نے منصفین اور مہمانان کو خوش آمدید کہا اور مقابلہ کے قواعد پڑھ کر سنائے۔ مجموعی طور پر ۳۶؍ طلبہ نے اس مقابلہ میں حصہ لیا۔ طلباء کے گروپس (شفقت، امانت اور شجاعت) سے تین تین طلبہ نے اپنے گروپ کی نمائندگی کی جبکہ دیگر طلبہ نے انفرادی طور پر حصہ لیا۔مقابلہ کا رزلٹ کچھ یوں رہا:
اول :عزیزم حسین عمر Mpenda(درجہ ثالثہ) دوم:عزیزم نصراللہ مسرورAme(درجہ ممہدہ) سوم:عزیزم ابراہیم احمد Ngalombe (درجہ ثالثہ)
اس مقابلہ میں گروپس کے مابین مجموعی طور پر ’’امانت گروپ ‘‘ کے نمائندگان نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اساتذہ بھی حوصلہ افزائی کے لیے شامل ہوئے۔ اجتماعی دعا کے ساتھ مقابلہ کا اختتام ہوا۔
مقابلہ اذان
مجلسِ علمی جامعہ احمدیہ تنزانیہ کے زیرِ اہتمام مورخہ ۵؍اگست بروز ہفتہ بعد نماز عصر مقابلہ اذان منعقد ہوا۔ تلاوت کے بعد عزیزم نعیم Andaleصاحب (درجہ ثالثہ) نے مقابلہ کے قواعد پڑھ کرسُنائے۔ اساتذہ بھی حوصلہ افزائی کے لیے شامل ہوئے۔ مجموعی طور پر تینتیس طلبا نے اس مقابلہ میں حصہ لیا اور خوش الحانی سے اذان سنائی۔ طلبا کے گروپس (شفقت، امانت اور شجاعت) سے تین ، تین طلبا نے اپنے گروپ کی نمائندگی کی جبکہ دیگر طلبا نے انفرادی طور پر حصہ لیا۔مقابلہ کا نتیجہ کچھ اس طرح رہا۔
اول: عزیزم اسمعیل عبد اللطیف Pembe(درجہ اولیٰ )، دوم: عزیزم حسین عمر Mpenda(درجہ ثالثہ) اور سوم:عزیزم ابراہیم احمد Ngalombe (درجہ ثالثہ)اس مقابلہ میں گروپس کے مابین مجموعی طور پر شفقت گروپ کے نمائندگان نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اجتماعی دعا کے ساتھ مقابلہ کا اختتام ہوا۔ اللہ تعالیٰ یہ تمام اعزازات مبارک فرمائے۔ آمین
(رپورٹ: شہاب احمد۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل )