کلامِ امام علیہ الصلوٰۃ والسلام
بار بارکی ملاقاتوں کا سبب
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام بار بارکی ملاقاتوں کی اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں:
’’ہماری جماعت کے لوگ کسی طرح بار بار کی ملاقاتوں سے ایک ایسی تبدیلی اپنے اندر حاصل کرلیں کہ ان کے دل آخرت کی طرف بکلّی جھک جائیں اور ان کے اندر خدا تعالیٰ کا خوف پیدا ہو اور وہ زُہداور تقویٰ اور خدا ترسی اور پرہیز گاری اور نرم دلی اور باہم محبت اورمواخات میں دوسروں کے لئے ایک نمونہ بن جائیں اور انکسار اور تواضع اور راست بازی ان میں پیدا ہو اور دینی مہمات کے لیے سرگرمی اختیار کریں۔‘‘
(شہادۃ القرآن،روحانی خزائن جلد6 صفحہ394)
(مشکل الفاظ کے معنی: بکلّی: مکمل طور پر۔زُہْد:پرہیزگاری، عبادت کرنا۔ خداترسی:خداسے ڈرنا۔ مُواخات: بھائی چارہ۔ انکسار/تَواضُع:عاجزی۔ راستبازی:سچ بولنا۔ مہمات: اہم امور، عظیم کام، جنگیں۔
سرگرمی: تیزی، گرمجوشی، بھرپورکوشش)