کرکٹ ورلڈ کپ ۲۳ء

کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء: بنگلہ دیش کی سری لنکا کے خلاف سات وکٹوں سے جیت

کرکٹ ورلڈ کپ

میچ نمبر38: پیر،6 نومبر2023ء

سری لنکا بمقابلہ بنگلہ دیش

بمقام: دہلی

دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں پیرکے روز بنگلہ دیش اور سری لنکا کے مابین اتارچڑھاؤسے بھرپورمیچ میں بنگلہ دیش نے تین وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔سری لنکا کے 279رنز کے جواب میں بنگلہ دیش نے 41.1اوورزمیں سات وکٹوں کے نقصان پر282رنز بنائے۔بنگلہ دیش کے کپتان اپنی آل راؤنڈ کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرارپائے۔

ثاقب الحسن (Shakib Al-Hasan) نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا تو سری لنکا کے اوپنر Kusal Parera پہلے ہی اوور میں 4رنز بناکر وکٹ کیپر مشفیق الرحیم کےشاندارکیچ کی بدولت آؤٹ ہوئے۔پھرPathum Nissanka اور Kusal Mendisکے مابین 61رنز کی پارٹنرشپ قائم ہوئی لیکن کپتان مینڈس بڑا سکوربنانے میں ناکام رہے اور ثاقب الحسن کے ہاتھوں 30گیندوں پر19رنز بناکر واپس لوٹ گئے۔تاہم پاتھم نسانکا اور سمراوکراما نے 41،41رنز کی اچھی اننگز کھیل کر سری لنکا کی بیٹنگ کو سہارادیا۔

25ویں اوور میں135کے مجموعی سکورپرSamarawickrama آؤٹ ہوئے تو ان کے بعد اینجلو میتھوز (Angelo Mathews)بیٹنگ کرنے میدان میں پہنچے،وہ کریز پر کھڑے پہلی گیند کھیلنے کے قریب ہی تھےکہ ان کے ہیلمٹ میں خرابی پیداہوئی اور وہ مقررہ دو منٹ کے اندر پہلی گیند کا سامنا نہ کر سکے۔اس پر بنگلہ دیش کی طرف سے آؤٹ کی اپیل کی گئی اور امپائرزنے timed-outقانون کے مطابق Mathewsکو بغیر کوئی بال کھیلے آؤٹ قرار دے دیا۔انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں یہ پہلا واقعہ ہے کہ کوئی بلے باز اس قاعدہ کے تحت آؤٹ ہواہو۔اینجلو میتھوزکی وضاحت ،تکراراور احتجاج کے باوجود بنگلہ دیشی کیپٹن نے اپنی اپیل واپس لینے سے انکار کردیا ۔اس منفردفیصلہ کے حق اور مخالفت میں مختلف آراء اورتبصرے میڈیامیں گردش کررہے ہیں۔دوران میچ میں بھی سری لنکن کھلاڑی اس فیصلہ کے بعد کافی مایوس اور غصے میں دکھائی دئیے۔میچ کے بعد بھی دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ایک دوسرے سے ہاتھ نہ ملائے ۔

میتھیوز کی وکٹ کھونے کے بعد چھٹی وکٹ کی شراکت میں Charith AsalankaاورDhananjaya de Silvaنے 78رنز جوڑے۔Dhananjayaایک چھکے اورچارچوکوں کی مدد سے 34رنز بناکرآؤٹ ہوئے۔بائیں ہاتھ کےمڈل آرڈربلےباز Asalankaنے بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے اپنے کیرئیر کی دوسری اور ورلڈکپ میں پہلی سینچری بنائی۔ان کی 108رنز کی اننگز میں 5چھکے اور6چوکے شامل تھے۔بالآخر 49.3اوورزمیں 279کے مجموعی سکورپرسری لنکا کی اننگز کا اختتام ہوا۔

280رنز کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی باری کا آغاز اچھا نہ تھا،نوجوان بلے باز تنزید حسن ایک بارپھرناکام ہوئے اور صرف9رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔پھر41کے مجموعی سکورپرلٹن داس(Litton Das) بھی 23رنز بنا کر واپس لوٹ گئے۔ان دونوں کھلاڑیوں کو ابھرتے ہوئے فاسٹ باؤلردلشان مدوشنکانے آؤٹ کیا۔تیسری وکٹ کی شراکت میں Najmul Hossain Shanto اور Shakib Al-Hasan کے مابین 169رنز بنے ۔بنگلہ دیش کے کپتان Shakib نے اس ورلڈکپ میں اپنی پہلی نصف سینچری مکمل کی۔وہ 65گیندوں پر82رنز بناکرمیتھیوز کا شکار بنے۔ان کی اننگز میں دوچھکے اور12چوکے شامل تھے۔ثاقب الحسن کے آؤٹ ہونے کے فوراً بعد میتھیوز نے نجم الحسین شانتوکو 90کے سکورپر شکارکیا تو میچ کا پانسہ سری لنکا کے حق میں پلٹنے کی امید پیدا ہوئی۔تاہم بنگلہ دیش کی تجربہ کارجوڑی محموداللہ اور مشفیق الرحیم نے اہم 38رنز کا اضافہ کرکے ٹیم کو ہدف کے قریب تر کر دیا۔اور بالآخر بنگلہ دیش نے مقررہ ہدف 41.1اوورز میں سات وکٹیں کھوکر پورا کرلیا۔بنگلہ دیش کی لگاتار چھ میچز میں ناکامی کے بعد اس ٹورنامنٹ میں یہ دوسری کامیابی ہے۔اس میچ کے نتیجہ کے بعد سری لنکن ٹیم سیمی فائنل کی دوڑسے باہر ہوگئی۔

خلاصہ:

سری لنکا 49.3 اوورز میں 279رنز پرآل آؤٹ

چارتھ اسالنکا108،نسانکا41،سمراوکراما41

تنظیم حسن3/80،شریف الاسلام2/52،ثاقب الحسن 2/57

بنگلہ دیش41.1اوورز میں 7/282رنز

نجم الحسین شانتو90،ثاقب الحسن 82

دلشان مدوشنکا69/3،اینجلو میتھوز35/2،تھکشانا44/2

اہم ریکارڈز و اعداد و شمار

  • ورلڈ کپ مقابلوں میں بنگلہ دیش کی سری لنکا کے خلاف یہ پہلی کامیابی ہے۔قبل ازیں تین میچز میں سری لنکا فاتح رہاجبکہ 2019ءمیں بارش کے باعث ان ٹیموں کا میچ نہ ہوسکا تھا۔
  • سری لنکا کے فاسٹ باؤلر دلشان مدوشنکا 8میچز میں 21وکٹوں کے ساتھ اس ٹورنامنٹ میں ابھی تک سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے باؤلر ہیں۔
  • اس میچ میں بنگلہ دیش نے 280رنز کا ہدف عبورکیا جوکہ ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف کامیابی سے پورا کیا جانے والا دوسرابڑا سکورہے ۔
  • ·       280رنز،دہلی کے میدان پرپورا کیا جانے والا سب سے بڑا ٹارگٹ ہے ۔

 (رپورٹ: ن م طاہر)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button