ارشادِ نبوی
بیوہ کے نکاح میں تاخیر نہ کرو
حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو تین مرتبہ فرمایا: اے علی! تین چیزوں میں تاخیر جائز نہیں۔جب نماز کا وقت ہو جائے (تو دیر نہ کرو)، اور جب جنازہ حاضر ہو اور بیوہ عورت کے نکاح میں جب تمہیں اس کا ہم کفو مل جائے (تو اس میں بھی دیر نہ کرو)۔
(ترمذی۔ کتاب الصلوٰۃ۔ باب فی الوقت الاوّل)