حالاتِ حاضرہعالمی خبریں

سپورٹس بلیٹن

ہاکی:ملائیشیاکےشہرکوالالمپورمیں جاری جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان، بھارت،آسٹریلیا،فرانس، سپین، نیدرلینڈز، جرمنی اور ارجنٹائن نےکوارٹرفائنل مرحلےکےلیےکوالیفائی کرلیا۔پہلاکوارٹرفائنل ارجنٹائن اورجرمنی، دوسرا بھارت اورنیدر لینڈز، تیسرا آسٹریلیااورفرانس جبکہ چوتھا کوارٹرفائنل پاکستان اورسپین کےمابین ہوگا۔ٹورنامنٹ کےسیمی فائنل مقابلے ۱۴؍دسمبرجبکہ فائنل ۱۶؍دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

دوسری طرف سنتیاگو،چلی میں ۲۹؍ نومبر تا ۱۰؍ دسمبر ۲۰۲۳ءتک کھیلے گئے خواتین کے جونیئرہاکی ورلڈکپ میں نیدرلینڈز نے ارجنٹیناکوپینلٹی شوٹ آؤٹ پر۴۔۱ سے شکست دےکرٹائٹل جیت لیا۔

بیس بال:۳تا۱۰؍دسمبر۲۰۲۳ءتائیوان میں منعقد ہونے والی ۳۰ ویں ایشین بیس بال چیمپئن شپ جاپان نے جیت لی۔ فائنل میں جاپان نےتائیوان کو ایک صفرسے شکست دے کر ۲۰واں ٹائٹل اپنے نام کیا۔جنوبی کوریاکی ٹیم نے کانسی کا تمغہ جیتا۔

کرکٹ:بنگلہ دیش بمقابلہ نیوزی لینڈ:میرپورڈھاکہ میں بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈکی کرکٹ ٹیموں کے مابین کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈنےچاروکٹوں سے فتح حاصل کرکےسیریز ایک ،ایک سےبرابرکردی۔بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کرپہلے بلےبازی کرتےہوئے پہلی اننگز میں ۱۷۲؍رنز بنائے جس کے جواب میں کیوی ٹیم گلین فلپس کےشاندار۸۷؍رنز کی بدولت ۱۸۰؍رنز بنانےمیں کامیاب ہوئی۔بنگلہ دیشی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں صرف ۱۴۴؍رنز بناسکی۔نیوزی لینڈکی طرف سے اعجازپٹیل نےچھ وکٹیں حاصل کیں۔ ۱۳۷؍رنز کےہدف کےتعاقب میں نیوزیلینڈ نے ۶۹؍کےسکورپرچھ وکٹیں کھونےکےبعد گلین فلپس کے ۴۰؍ اورمچل سینٹنرکے۳۵؍رنز کی بدولت کامیابی حاصل کی۔گلین فلپس میچ کے جبکہ بنگلہ دیش کے تیج الاسلام سیریزکے بہترین پلیئرقرارپائے۔

انگلینڈبمقابلہ ویسٹ انڈیز:انگلینڈاورویسٹ انڈیز کے مابین تین ایک روزہ انٹرنیشنل میچزکی سیریز میں میزبان ویسٹ انڈیزنے دو،ایک سےکامیابی حاصل کرلی۔ ۹؍دسمبر کو بارباڈوس میں کھیلےگئے فیصلہ کن مقابلہ میں ویسٹ انڈیزنےچاروکٹوں سے کامیابی سمیٹی۔بارش سےمتاثرہ میچ میں انگلینڈنےپہلےبلےبازی کرتےہوئے۴۰؍اوورزمیں نووکٹوں کےنقصان پر ۲۰۱؍رنزبنائے۔ویسٹ انڈیزکو ۳۴؍ اوورزمیں ۱۸۸؍رنزکاہدف ملا جواس نے ۳۲ویں اوورمیں پوراکیا۔

ویمنز کرکٹ:پاکستان نےمیزبان نیوزیلینڈکوتین ٹی ٹوینٹی میچزکی سیریزمیں دو،ایک سےشکست دے کر پہلی مرتبہ نیوزیلینڈکےخلاف سیریزجیتنے کا اعزازحاصل کرلیا۔ڈونیڈن میں کھیلے جانے والے پہلے دونوں میچز میں پاکستانی ویمنزٹیم نےفتح حاصل کی جبکہ کوئنزٹاؤن میں ہونےوالےآخری مقابلہ میں نیوزی لینڈنےکامیابی سمیٹی۔دوسری جانب بھارت اور انگلینڈکی ویمنزٹیموں کےمابین منعقدہ تین میچوں کی ٹی ٹوینٹی سیریزمیں انگلینڈنے دوایک سے کامیابی حاصل کی۔

فٹ بال:انگلش پریمیئرلیگ میں گذشتہ ہفتہ کھیلے گئےمیچزمیں مانچسٹریونائیٹڈکوبرنمتھ کے ہاتھوں ۳۔صفر سے شکست کاسامناکرناپڑا۔دیگرمیچز میں لیورپول نےکرسٹل پیلس کو ۲۔۱،مانچسٹرسٹی نے لوٹن ٹاؤن کو ۲۔۱،آسٹن ولا نے آرسنل کو ۱۔صفر،ایورٹن نے چیلسی کو۲۔صفر جبکہ فلہم نےویسٹ ہیم کوپانچ صفرسےشکست دےدی۔برنلی اوربرائٹن جبکہ وولوز(Wolves)کاناٹنگھم فاریسٹ سےمقابلہ ایک ایک گول کی برابری پرختم ہوا۔رواں سیزن میں ۱۶؍میچز کے بعدلیورپول ۳۷؍پوائنٹس کےساتھ پہلے،آرسنل ۳۶؍ پوائنٹس کے ساتھ دوسرےجبکہ آسٹن ولا۳۵؍ پوائنٹس کے ساتھ تیسرےنمبرپرہے۔

سعودی عرب کے کنگز کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں النصرکلب نے الشہاب کلب کو دوکے مقابلہ میں پانچ گول سے شکست دے کرسیمی فائنل میں جگہ بنالی۔اس میچ میں پرتگال کےمعروف کھلاڑی کرسچیانورونالڈو نے رواں سال میں اپنا پچاسواں گول سکورکیا۔قبل ازیں الریاض کلب کےخلاف رونالڈونے اپنے کیریئرکا ۱۲۰۰؍واں میچ کھیلاتھا۔

(رپورٹ: ۔ن م طاہر)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button