امریکہ (رپورٹس)
جماعت Innisfil، کینیڈا میں ایک بین المذاہب سمپوزیم کا انعقاد
۲۹؍ اکتوبر ۲۰۲۳ء کو Innisfil جماعت کو پہلا بین المذاہب سمپوزیم ’’کیا خدا کا وجود ہے؟‘‘ کے موضوع پر منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ الحمدللہ۔ اس بابت عیسائی، ہندو اور سکھ نمائندگان نے بھی اپنے اپنے مذاہب کا نقطہٴ نظر پیش کیا۔ اس سمپوزیم میں تقریباً ۱۰۰؍ احباب شریک ہوئے جن میں پارلیمنٹ ممبر جنابJohn Brassardاور شہر کے میئرجناب Lynn Dolanسمیت ٹاؤن کونسل کے کئی ممبران شامل تھے۔ مولانا عبدالرشید انور صاحب مشنری انچارج کینیڈا نے جماعت احمدیہ کینیڈا کی نمائندگی کی۔
مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے مقامی شہریوں نے اس سمپوزیم میں شرکت کی اور اس کے انعقاد کی تعریف کی۔
علاقے کے تین اخبارات Innisfill Today, Barrie Today اور Bradford Todayنے اس سمپوزیم کی خبر شائع کی۔
(رپورٹ: حسن شاہد ۔ سیکرٹری اشاعت جماعت اِنْنِسفِل بذریعہ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)