ہالینڈ میں پہلی حفظ کلاس
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ستمبر ۲۰۲۳ء سے ہالینڈ میں آن لائن حفظ کلاس جاری ہے جس سے دس اطفال اور ناصرات استفادہ کر رہے ہیں۔
اس کی پہلی بالمشافہ کلاس مورخہ ۱۹؍ نومبر ۲۰۲۳ء کو مسجد بیت النور نن سپیت، ہالینڈ میں منعقد ہوئی جس میں مکرم ہبة النور فرحاخن صاحب امیر جماعت ہالینڈ اور حامد کریم محمود صاحب مربی سلسلہ نے شرکت کی۔ اس کلاس کے پہلے سیشن میں تمام طلبہ نے اپنے اپنے اساتذہ کو دو ماہ کا آن لائن حفظ کیا ہوا تمام سبق سنایا اور اساتذہ نے اس پر مارکنگ کی۔ اس کے بعد دوسرے سیشن میں تمام طلبہ نے امیر صاحب کو اپنا اپنا تعارف کروایا اور اس کلاس میں شمولیت کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔
الحمدللہ تمام طلبہ بہت مطمئن اور خوش تھے کہ ان کو اس کلاس میں شمولیت کی توفیق اور سعادت مل رہی ہے۔
پھر اساتذہ نے اپنی اپنی رپورٹ مارکس کے ساتھ امیر صاحب کو پیش کی۔اس کے بعد خاکسار (انچارج حفظ کلاس) نے تمام طلبہ اور اساتذہ کا شکریہ ادا کیا اور خاص طور پر امیر صاحب کا جنہوں نے اس پروگرام میں شمولیت کر کے بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔ آخر پر مربی صاحب نے دعا کروائی اور کلاس کا اختتام ہوا۔
(رپورٹ: احمد سلام طاہر۔انچارج حفظ کلاس ہالینڈ)