ادب آداب

سفر کے آداب

٭…بسم اللہ پڑھ کر سواری پر سوار ہوں اور تین بار تکبیر کے بعد سفر کی دعا پڑھیں

٭…دورانِ سفر اگر بلندی پر چڑھیں تو اللہ اکبر اور اگر اتریں تو سبحان اللہ کہیں

٭…سفر میں دعائیں کرتے رہیں۔ مسافر کی دعائیں قبول ہوتی ہیں

٭…رات کے وقت سفر سے گریز کریں اور ہوشیار رہیں

٭…بلاٹکٹ یا کم ٹکٹ پر اپَر کلاس میں سفر نہ کریں

٭…اگر سفر میں تین یا تین سے زائد لوگ ہوں تو ایک کو امیر مقرر کرلیں

٭…دورانِ سفر اپنے ساتھیوں سے حسنِ سلوک کریں اور مددبھی کریں

٭…سفر کے دوران نماز قصر کرکے ادا کریں

٭…چلتی ریل، بس، وین، گاڑی کی کھڑکی سے ہاتھ باہر نہ نکالیں

٭…سفر سے واپسی پر سفر سے واپسی کی دعا پڑھیں

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button