یورپ (رپورٹس)
جماعت احمدیہ فرینکفرٹ، جرمنی میں جلسہ سیرت النبیﷺ کا بابرکت انعقاد
اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ فرینکفرٹ، جرمنی کو بارہ ربیع الاول کی مناسبت سے جلسہ سیرت النبیﷺ منعقد کرنے کی توفیق ملی۔
یہ جلسہ مورخہ یکم اکتوبر۲۰۲۳ء بروز اتوار بعد نماز عصر جماعت کے سنٹر بیت السبوح میں مشنری انچارج مولانا صداقت احمد صاحب کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ تلاوت قرآن کریم، ترجمہ اور نظم کے بعد ان عناوین پر تقاریر ہوئیں: ’’حضرت مسیح موعودؑ کا عشق رسولؐ‘‘ از ملک سجیل احمد صاحب (مربی سلسلہ) اور ’’آنحضورﷺ کے اخلاقِ فاضلہ‘‘ از مشنری انچارج صاحب۔
اس کے بعد ایم ٹی اے پر سالانہ اجتماع مجلس خدام الاحمدیہ برطانیہ سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کا اختتامی خطاب سنا گیا اور سب حاضرین دعا میں شامل ہوئے۔ آخر پر تمام حاضرین کی خدمت میں عشائیہ پیش کیا گیا۔
(عرفان احمد خان۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)