جماعت بریڈفورڈ ایسٹ، کینیڈا میں جلسہ سیرة النبیﷺ کا بابرکت انعقاد
محض خدا تعالیٰ کے فضل و کرم سےجماعت احمدیہ بریڈفورڈ ایسٹ، کینیڈا کو مورخہ ۱۹؍ دسمبر۲۰۲۳ء کو جلسہ سیرت النبیؐ منعقد کرنے کی توفیق ملی۔
اجلاس شروع ہونے سے قبل شاملین کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا جس کے بعد نماز مغرب و عشاء باجماعت ادا کی گئیں۔ جلسہ کا آغاز جمیل احمد صاحب ریجنل امیر ناردرن اونٹاریو کی زیر صدارت تلاوت قرآن کریم و ترجمہ اور نظم سے ہوا۔
بعد ازاں قاسم گھمن صاحب مربی سلسلہ جماعت احمدیہ کینیڈا نے انگریزی زبان میں ’’آنحضرتؐ-انسان کامل‘‘ کے عنوان پر تقریر کی۔ اس کے بعد بریڈ فورڈ ایسٹ کے اطفال کے ایک گروپ نے قصیدہ حضرت مسیح موعودؑ خوش الحانی سے پڑھا۔ جلسہ کی مرکزی تقریر بعنوان ’’آنحضورؐ امن کے شہزادہ ‘‘ انصر رضا صاحب مربی سلسلہ نے کی۔ جلسہ کا اختتام دعا سے ہوا۔
محض خداتعالیٰ کے فضل و کرم سے اس اجلاس میں ۸۵؍ مرد حضرات ، ۹۵؍ لجنہ ممبرات اور ناصرات شامل ہوئیں۔۴۷؍ فیملیز نے اس جلسہ میں آن لائن شمولیت اختیار کی۔
(رپورٹ: توصیف احمد ریحان۔ سیکرٹری اشاعت بریڈ فورڈ ایسٹ، کینیڈا)