متفرق شعراء
اس چاند سے پیارے چہرے پر
اس چاند سے پیارے چہرے پر بس ایک نظر، بس ایک نظر
کر دیتی ہے دل کو زیر و زبر بس ایک نظر، بس ایک نظر
کرتی ہے سکینت دل کو عطا، ملتا ہے جس سے عجیب مزا
رکھتی ہے بے حد پاک اثر بس ایک نظر، بس ایک نظر
پیدا ہو محبت مولا سے، وہ شخص کچھ ایسا جادو کرے
ہے نورِ سماوی کا مظہر، بس ایک نظر، بس ایک نظر
مُردوں کو زندہ کرتی ہے، ایمان کو تازہ کرتی ہے
اس رشکِ قمر کی ایک نظر، بس ایک نظر، بس ایک نظر
بیمار کو مل جاتی ہے دوا، مایوس کو ہو جاتی ہے شفا
ہے مسیح زماں کا لختِ جگر، بس ایک نظر، بس ایک نظر
کرتے ہیں دُعائیں روز و شب اور فیض اٹھاتے ہیں ہم سب
برکاتِ خلافت کا پیکر، بس ایک نظر، بس ایک نظر
(امۃ الباری ناصر۔امریکہ)