حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات
مورخہ ۲۹؍جنوری تا ۴؍فروری ۲۰۲۴ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:
٭…یکم فروری بروز جمعرات: حضور انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرم مرزا سلیم احمد صاحب (سٹن، یوکے) کی نماز جنازہ حاضر اور چار مرحومین کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔
٭…۲؍فروری بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد یوکے ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔ (خلاصہ خطبہ جمعہ کے لیے ملاحظہ فرمائیں الفضل انٹرنیشنل ۵؍فروری ۲۰۲۴ء)
٭…۳؍فروری بروز ہفتہ: حضور انورایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے آج بعد نماز ظہر و عصر سات نکاحوں کا اعلان فرمایا اور ان کے بابرکت ہونے کے لیے دعا کروائی۔ (تفصیلات صفحہ ۲ پرملاحظہ فرمائیں)
٭…۴؍فروری بروز اتوار: آج دوپہر کو مجلس اطفال الاحمدیہ یوکے کی نیشنل مجلس عاملہ کی حضور انور کے ساتھ اسلام آباد میں قائم ایم ٹی اے سٹوڈیوز میںملاقات ہوئي۔
اس ہفتہ کے دوران حضورِانور نے متعدد دفتری و ذاتی ملاقاتیں فرمائیں۔ دفتری ملاقات کی سعادت پانے والے احباب نے اپنے پیارے امام سے متفرق امور کی بابت ہدایات اور راہنمائی حاصل کرنے کی توفیق پائی۔
اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا