برطانوی سفارت خانے کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کا جماعت احمدیہ کوسوو کے مرکز کا دورہ
مورخہ ۲۹؍جنوری ۲۰۲۴ء کو برطانوی سفارت خانے کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن جناب پال او کونر (Mr. Paul O‘Connor) صاحب نے کوسوو کے دارالحکومت Prishtina میں جماعت احمدیہ کےمشن ہاؤس کا دورہ کیا۔
موصوف نے اپنا تعارف کروایا اور سفارت خانے میں اپنی ذمہ داریوں کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔
شرکا میں Mitrovica کے مقامی معلم مکرم Shkelqim Bytyqiصاحب اور Pejaکے مقامی معلم مکرم Alban Zeqirajصاحب کے ساتھ، جماعت احمدیہ کوسوو کے جنرل سیکرٹری مکرم Besmir Yvejsi صاحب اور خاکسار (مربی سلسلہ و صدر جماعت کوسوو)شامل تھے۔
جماعت احمدیہ کوسوو کے نمائندوں نے جماعت کی تاریخ اور عالمی انسانی کوششوں، جماعت احمدیہ کا تفصیلی تعارف اور خلافت کے الٰہی نظام پر روشنی ڈالی۔ مزید بر آں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی عالمی سطح پر قیام امن کے حوالہ سے نمایاں خدمات پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ میٹنگ کا ایک موضوع آنے والا گیارھواں جلسہ سالانہ کوسوو بھی تھا جس میں بین الاقوامی مہم Voices for Peaceشامل ہے۔ مہمان گرامی نے گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کوسوو میں برطانوی سفارت خانے کی جانب سے ممکنہ شرکت کا وعدہ بھی کیا۔
موصوف کوحضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی کتاب ’عالمی بحران اور امن کی راہ‘ سمیت لٹریچر کے ساتھ انگریزی ترجمہ اور مختصر تفسیر پر مشتمل قرآن کریم کا ایک نسخہ بھی پیش کیا گیا۔
اس کے بعدجناب اوکونر صاحب نے مرکز کا دورہ کیا، جماعت کے اقدامات اور اقدار کے بارے میںتعارف حاصل کیا۔ آخر میںمہمان ِگرامی نے نیک تمنائیں پیش کیں اور Guest Bookمیں اپنے دلی جذبات کا اظہار کیا۔
(رپورٹ: جناح الدین سیف۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)