ارشادِ نبوی
مومن کا ہر معاملہ اُس کے لیے باعث خیر ہوتا ہے
حضرت صہیب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مومن کا معاملہ عجیب ہے۔اس کا ہرمعاملہ اس کے لیے بھلائی کا ہے۔اور یہ بات مومن کے سوا کسی اَور کومیسر نہیں۔اسے خوشی اور خوشحالی ملے توشکر کرتا ہے اور یہ اس کے لیے اچھا ہوتا ہے۔ اور اگر اسے کوئی نقصان پہنچے تو (اللہ کی رضا کے لیے) صبر کر تا ہے، یہ (بھی) اس کے لیے بھلائی ہوتی ہے۔
(مسلم كِتَاب الزُّهْدِ وَالرَّقَائِقِ باب الْمُؤْمِنُ أَمْرُهُ كُلُّهُ خَيْرٌ)