حضرت مصلح موعود ؓ
دوسروں کو یاد دلاتے رہو اور دعاؤں کو یا درکھو
حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں: دعا کے متعلق تمہاری کوشش اور ہمت دوسری کوششوں اور ہمتوں سے کم نہیں بلکہ زیادہ ہونی چاہئے ۔ کیونکہ یہ مطالبہ بھی دوسرے مطالبات سے کم نہیں بلکہ زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔ پس روزوں کو یا درکھو اور دوسروں کو یاد دلاتے رہو اور دعاؤں کو یا درکھو اور دوسروں کو دعاؤں کیلئے کہتے رہو کیونکہ کام بہت بڑا ہے اور مشکلات بہت زیادہ۔ ہم کمزور اور بے بس ہیں۔ ہماری کمزوریاں ہم پر عیاں ہیں بلکہ ہم خود بھی اپنی کمزوریوں سے اتنے واقف نہیں جتنا ہمارا خدا۔ پس ہم اُسی سے مدد طلب کرتے اور اُسی کی نصرت اور تائید اپنے ہر کام میں چاہتے ہیں۔(خطبات محمود جلد ۱۸صفحہ۱۱۲)