اطلاعات و اعلانات
درخواست ہائے دعا
٭… وسیم احمد عظیم صاحب انڈیا سے تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کی ہمشیرہ محترمہ شائستہ نسرین صاحبہ صدر لجنہ اماءاللہ جماعت احمدیہ عثمان آباد (مہاراشٹر) کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں اور جسم کے اکثر حصوں میں کینسر پھیل گیا ہے۔ بے حد تکلیف میں ہیں اور کچھ دن سے کھانا بھی نہیں کھاپارہی ہیں۔
موصوفہ کے تین بچے ہیں اور کچھ ماہ پہلے ہی ان کے شوہر کا اچانک انتقال ہو گیا تھا۔ ابھی بچے اس صدمہ سے نکلے بھی نہیں کہ اب ان تکلیف دہ حالات کا سامنا ہے۔
٭… رانا سلطان احمد خاں صاحب تحریر کرتے ہیں کہ محمود اختر صاحب ابن فیض دین صاحب آج کل طاہر ہارٹ انسٹیٹیوٹ ربوہ میں داخل ہیں جہاں موصوف کے ڈائیلاسز ہورہے ہیں۔
آپ ایک مشہور کبڈر ہیں اور تعلیم الاسلام کالج کے پرانے طالب علم ہیں۔
احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ شافی خدا تمام بیماروں پر رحم فرمائے ، انہیں معجزانہ شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے اور صحت و سلامتی والی فعال اور لمبی زندگی سے نوازے۔ آمین