متفرق

بادام اور ادرک کا حلوہ

(غزالہ خرم۔ جرمنی)

اجزا

ادرک آدھا کلو

بادام ایک پاؤ

خشخاش ۱۰۰؍گرام

چینی آدھا کلو

دیسی گھی ڈیڑھ پاؤ

میدہ تین بڑے چمچ

کیوڑہ حسب ضرورت

ترکیب

۱۔سب سے پہلے بادام کوپانی میں ڈال کر چھلکا اتار لیں اور ادرک کو کھرچ کر صاف کرلیں اور اچھی طرح دھو لیں۔

۲۔بادام، ادرک اور خشخاش کو گرائنڈر میں اچھی طرح پیس لیں۔

۳۔دیگچی میں گھی ڈال کر چینی کے علاوہ سب اشیا شامل کرکے ہلکی آنچ پر بھونیں اور مستقل چمچ چلاتے رہیں۔

۴۔جب اچھی طرح بھن جائے اور خوشبو آنے لگے تو چینی شامل کرکے اچھی طرح یکجان کرلیں۔حلوہ تیار ہے۔

اگر آپ اسے ٹکڑیوں کی صورت کاٹنا چا ہیں تو چینی شامل کرتے ہی تھال میں پھیلا دیں اور ٹھنڈا ہونے پر چھری سے کاٹ لیں۔

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button