متفرق

ان کے لیے رحمت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں

امام الزماں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام مقربین الٰہی کی علامات بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں: ان کی ایک علامت یہ ہے کہ انہیں عذاب نہیں دیا جاتا اور ان کے لئے دکھ درد انعام کی طرح بنا دیا جاتا ہے۔ ان کے لئے رحمت کے دروازے کھول دئیے جاتے ہیں اور ان کو ایسی جگہوں سے رزق عطا کیا جاتا ہے جو ان کے گمان سے بھی باہر ہوتا ہے اور یہ اس لئے ہوتا ہے کہ انہیں ربّ جلیل و جبّار کے حرم میں قرب اور مقام حاصل ہوتا ہے۔پس (خدا کے) حرم سے وابستہ کو آگ میں کیسے ڈالا جا سکتا ہے اور کیونکر ان کو عذاب دیا جا سکتا ہے اور ان کی اولاد بلکہ ان کی اولاد در اولاد کو بھی عذاب نہیں دیا جاتا اور ان میںسے ہر ایک پر رحم کیا جاتا ہے اور اللہ ان کی نسل میں برکت رکھ دیتا ہے پس وہ برکتوں میں ہر روز بڑھتے ہیں اور ہم وہ وجہ بتاتے ہیں جس کے باعث اللہ ان کے لئے یہ تمام مراعات لازم فرما دیتا ہے اور وہ چاہتا ہے کہ ان کے بیٹوں اور بیٹوں کے بیٹوں کو کثرت بخشے اور انہیں راحت عطا فرمائے اور تمام تکلیفیں ان سے دُور رہیں اور وجہ یہ ہے کہ وہ اللہ کی خوشنودی کی خاطر اپنے آپ کو نثار کر دیتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ اس کی راہ میں جان دے دیں اور وہ زندگی کے خواہاں نہیں ہوتے۔ پس اللہ کے کرم کا تقاضا ہے کہ انہوں نے جو پیش کیا ہے وہ اسے اپنی جناب سے بڑھا کر انہیں لوٹائے اور جو رشتہ وہ توڑ رہے تھے اسے جوڑ دے اور اسی طرح اس کی سنت اپنے بندوں میں جاری ہے کہ وہ احسان کرنے والوں کے اجر کو کبھی ضائع نہیں کرتا اور وہ جو اس کے لئے تذلل اختیار کرتے ہیں وہ انہیں ذلت کی مار نہیں مارتا بلکہ وہ عزت دئیے جاتے ہیں ۔

(علامات المقربین مترجم اردو صفحہ ۷۴-۷۶)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button