افریقہ (رپورٹس)

آئیوری کوسٹ میں جلسہ ہائے یوم مسیح موعود کا انعقاد

(عبدالنور۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل آئیوری کوسٹ)

محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ آئیوری کوسٹ کو ہر سال کی طرح امسال بھی ملک بھر میں یوم مسیح موعود منانے کی سعادت نصیب ہوئی۔ آئیوری کوسٹ کے ۲۲؍جماعتی اضلاع کے تمام ریجنل مبلغین اور معلمین کرام نے اس میں بھرپورحصہ لیا۔

دوران ہفتہ ملک بھر کی ۹۰؍ جماعتوں میں خطبات جمعہ بسلسلہ یوم مسیح موعود کا انعقاد ہوا جس میں آٹھ ہزار سے زائد احباب نے شرکت کی۔ اسی طرح ۱۶۰؍سے زائد دروس بعد از نماز فجر و مغرب کے ذریعہ یوم مسیح موعود کی اہمیت شرکاء کو واضح کی گئی اور اس دن کے منانے کے مقاصد سے بھی آگاہ کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ ۴۰؍سے زائد اجتماعات بسلسلہ یوم مسیح موعود کا انعقاد ہوا جن میں تین ہزار سے زائد احباب نے شرکت کی۔

افریقہ میں تبلیغ کا ایک طریق ریڈیو بھی ہے۔ اس کے ذریعہ سے ۲۵؍پروگرامز کیے گئے جن کے سامعین کی تعداد ۵۰؍ہزار سے زائد ہے۔ دوران اجتماعات اور دیگر مواقع پر بک سٹالز بھی لگائے گئے۔ ان بک سٹالز کے ذریعہ ایک لاکھ فرانک سیفا سے زائد کی کتب فروخت کی گئیں۔ چونکہ امسال یوم مسیح موعود رمضان المبارک کے مہینہ میں آیاتھا اس لیے کئی مقامات پر ۲۳؍مارچ کے دن ہی جماعتی طور پر اجتماعی افطاری کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ اس سلسلہ میں ۱۶؍مختلف مقامات پر افطار کا اہتمام کیا گیا جس میں ۶۰۰؍سے زائد احباب نے شرکت کی۔ تمام مقامات پر افطار کے بعد ایک مختصر پروگرام کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں جماعت احمدیہ کی تاریخ اور یوم مسیح موعود منانے کی اہمیت سے شاملین کو آگاہ کیا گیا۔ سوشل میڈیا کے ذریعہ بھی ان پروگرامز کی تشہیر کی گئی۔

بواکے ریجن میں اجتماع کے بعد ایک عیسائی لڑکی نے بیعت کر کے احمدیت میں شمولیت بھی اختیار کی۔ الحمدللہ علیٰ ذالک

اللہ تعالیٰ ان تمام پروگرامز کے دُور رس نتائج مرتب فرمائے۔ آمین

(رپورٹ: عبدالنور۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button