ٹی ٹوینٹی کرکٹ ورلڈکپ: افغانستان نے یوگنڈاکو 125رنزسے پچھاڑدیا
مینزٹی ٹوینٹی کرکٹ ورلڈ کپ 2024ء
میچ نمبر: 5 (گروپ سی)
افغانستان بمقابلہ یوگنڈا
(Afghanistan vs Uganda)
3 جون2024ء ۔جارج ٹاؤن ،گیانا
ٹی ٹوینٹی کرکٹ ورلڈکپ میں افغانستان نےعالمی ٹورنامنٹ میں پہلی بار شرکت کرنے والے مشرقی افریقہ کے ملک یوگنڈا کی ٹیم کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے125رنزکے بڑے فرق سے شکست دے دی۔
یوگنڈا نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیالیکن افغانستان کے اوپنرز رحمٰن اللہ گرباز(Rahmanullah Gurbaz) اور ابراہیم زادران(Ibrahim Zadran)نے شانداراور جارحانہ بیٹنگ کی اوراپنی ٹیم کو154رنز کا آغازفراہم کیا۔بعدازاں یوگنڈانے بہترین کم بیک کیا اور آخری چھ اوورزمیں صرف31رنزکااضافہ ہونے دیا۔
یوں افغانستان نےمقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے۔رحمان اللہ گرباز نے76اورابراہیم زادران نے 70رنز بنائے۔یوگنڈاکی جانب سے Cosmas KyewutaاورBrian Masabaنے دو،دوکھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں یوگنڈا کی ٹیم ابتدا ءسے ہی مشکلات کا شکار رہی۔فضل حق فاروقی نے پہلے ہی اوور میں دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جس کے بعد یوگنڈا کی بیٹنگ بالکل سنبھل نہ سکی۔اور پوری ٹیم صرف 58 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔یوگنڈاکی طرف سے ریاضت علی شاہ (11 رنز) اور رابنسن اوبویا (14 رنز) دس کا ہندسہ عبورکرنے میں کامیاب ہوسکے ۔افغانستان کے فاسٹ باؤلر فضل حق فاروقی نے 9 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیااور وہ مین آف دی میچ کے ایوارڈکے حق دارقرارپائے۔راشدخان اور نوین الحق نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔
یوگنڈا اپنا دوسرا میچ 5جون کو پاپوانیوگنی کے خلاف جارج ٹاؤن گیانا میں کھیلے گا۔جبکہ افغانستان اسی میدان پر7جون کو نیوزیلینڈکا سامنا کرے گا۔
آج کے میچز(منگل،4جون2024ء)
- گروپ بی:انگلینڈ بمقابلہ سکاٹ لینڈ۔بمقام برج ٹاؤن ،باربیڈوس۔مقامی وقت ساڑھے دس بجے صبح(14:30 GMT)
- گروپ ڈی:نیدرلینڈز بمقابلہ نیپال ۔بمقام ڈیلاس،ٹیکساس۔مقامی وقت ساڑھےدس بجےصبح (15:30 GMT)
(رپورٹ:ن م طاہر)