دعائے مستجاب
بیماری میں دَم
حضرت ابو سعید خدریؓ بیان کرتے ہیں کہ جبریل علیہ السلام نبی کریم صلى الله علیہ وسلم کے پاس آئے اور پوچھا کہ اے محمد ( ﷺ )! آپ بیمار ہیں حضورؐ نے فرمایا ’’ہاں‘‘ تب جبریل علیہ السلام نے ان الفاظ میں حضورؐ کو دم کیا :
بِسْمِ اللّٰهِ اَرْقِيْكَ وَاللّٰهُ يَشْفِيْكَ مِنْ كُلِّ شَيْءٍ يُؤْذِيْكَ وَمِنْ شَرِّ كُلِّ نَفْسٍ وَّعَيْنٍ حَاسِدَةٍ اَللّٰهُ يَشْفِيْكَ بِسْمِ اللّٰهِ أَرْقِيْكَ
(مسلم کتاب السلام باب الطلب والمرض )
ترجمہ: اللہ کے نام کے ساتھ میں آپ کو دم کرتا ہوں اور اللہ آپ کو ہر موذی بیماری سے شفا دے گا۔ اور ہر نفس اور حسد کرنے والی آنکھ کے شر سے آپ کو بچائے گا اللہ آپ کو شفا دے گا۔ اللہ کے نام کے ساتھ میں آپ کو دم کرتا ہوں ۔
(مناجات رسولﷺ، خزینۃ الدعا صفحہ ۱۴۶)