کلام حضرت مسیح موعود ؑ

اللہ تعالیٰ کو خاکساری پسند ہے (منظوم کلام حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰة و السلام)

تکبّر سے نہیں ملتا وہ دِلدار

ملے جو خاک سے اُس کو ملے یار

کوئی اُس پاک سے جو دِل لگاوے

کرے پاک آپ کو تب اُس کو پاوے

پسند آتی ہے اُس کو خاکساری

تذلّل ہی رہِ درگاہِ باری

عجب ناداں ہے وہ مغرور و گمراہ

کہ اپنے نفس کو چھوڑا ہے بےراہ

بدی پر غیر کی ہر دم نظر ہے

مگر اپنی بدی سے بے خبر ہے

(تتمہ حقیقۃ الوحی، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحہ۵۵۱)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button