افریقہ (رپورٹس)

گیمبیا کی مجلس خدام الاحمدیہ مانساکونکو کا عید ملن پروگرام

(مسعود احمدطاہر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل گیمبیا)

مکرم سید سہیل احمد صاحب ریجنل قائد تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے گیمبیا کی مجلس خدام الاحمدیہ لوئر ریور ریجن کی ایک مجلس مانساکونکو کو مورخہ ۲۳؍جون ۲۰۲۴ء بروز اتوار خدام اور اطفال کا عید ملن اجتماع منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ الحمدللہ

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم اور عہد سے ہوا۔ بعد ازاں خدام اور اطفال کے مابین کھیلوں کے مقابلے کروائے گئے جن میں ایک نمائشی فٹ بال میچ، دوڑ، لانگ جمپ اور ثابت قدمی کے مقابلہ جات شامل تھے۔ ان مقابلوںمیں خدام و اطفال نے خصوصی دلچسپی لی۔ بعد از نماز ظہر و عصر ایک خصوصی مجلس سوال وجواب کا اہتمام کیا گیا جس میں مکرم مسعود احمد طاہر مربی سلسلہ و ریجنل ایریا مشنری نے خدام واطفال کے سوالات کے جواب دیے جس کے بعد شاملین کی خدمت میں ظہرانہ پیش کیا گیا۔ اس پروگرام میں شاملین کی کُل تعداد ۵۰؍رہی۔(مرسلہ: مسعود احمد طاہر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button