ارشادِ نبوی

درُود شریف پڑھنے کا اجر

حضرت ابوطلحہ انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک روز آنحضرتﷺ جب صبح کو تشریف لائے تو حضور کے چہرے پر خاص طور پر بشاشت تھی۔ صحابہؓ نے عرض کیا کہ یارسول اللہؐ! آج حضورؐ کے چہرۂ انور پر خاص طور پر خوشی کے آثار ہیں۔ فرمایا: ہاں۔ اللہ کی طرف سے ایک فرشتے نے آکر مجھے کہا ہے کہ تمہاری اُمّت میں سے جو شخص تم پر ایک بارعمدگی سے درود بھیجے گا اس کے بدلے میں اللہ تعالیٰ اس کی دس نیکیاں لکھے گا (اور یہاں آپؐ نے فرمایا کہ عمدگی سے درُود بھیجے گا) اور اس کی دس بدیاں معاف فرمائے گا۔ اور اُسے دس درجے بلند کرے گا۔(مسند احمد بن حنبل جلد۵ مسند ابی طلحہ انصاری حدیث ۱۶۴۶۶ عالم الکتب بیروت لبنان ۱۹۹۸ء)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button