اطلاعات و اعلانات
نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں
سانحہ ہائے ارتحال
عرفان احمد خان صاحب نمائندہ الفضل انٹرنیشنل جرمنی تحریر کرتے ہیں:
٭…وسیم احمد شاہد صاحب ابن نیاز احمد اعظم صاحب آف جماعت احمدیہ Eppertshausen مورخہ ۱۱؍جون ۲۰۲۴ء بروز منگل حرکت قلب بند ہوجانے کے سبب وفات پا گئے ہیں۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔ حضرت مولوی فضل الٰہی بھیروی صاحبؓ صحابی مرحوم کے پڑنانا اور حضرت نور محمد صاحب ملتانیؓ صحابی پڑدادا تھے۔ آپ ۱۹۸۸ء سے جرمنی میں مقیم تھے۔
مرحوم کو Eppertshausen میں جماعت کے قیام کے بعد وہاں بطور صدر جماعت خدمت کی توفیق ملی۔ آج کل ان کے صاحبزادے راحیل احمد شاہد صدر جماعت ہیں۔ مرحوم ایک خوش مزاج اور دوسروں کی مدد پر آمادہ رہنے والی شخصیت تھے۔ ایم ٹی اے کے آغاز پر آپ جرمن ٹیم کا حصہ تھے اور آپ کو لاتعداد گھروں میں ڈش انٹینے لگانے کی خدمت کا موقع ملا۔ خدمتِ خلق کا فریضہ آخری سانس تک جاری رہا۔ مرحوم کی نماز جنازہ مورخہ ۱۵؍جون کو بعد نماز عصر مکرم امیر صاحب جرمنی نے بیت السبوح میں پڑھائی۔ مرحوم کی تدفین مسجدنور سے قریب قبرستان میں کی گئی جہاں نماز جنازہ اور قبر کی تیاری پر دعا مکرم محمد الیاس منیر صاحب مبلغ سلسلہ نے کروائی۔ آپ کے پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔
٭…تجمل قطب بٹ صاحب حلقہ روڈل ہائیم، جرمنی مورخہ ۲۱؍جون ۲۰۲۴ء بروز جمعہ بعمر ۷۱؍سال لمبا عرصہ بیمار رہنے کے بعد وفات پا گئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون
مرحوم کا تعلق پشاور سے تھا اور ۱۹۷۵ء سے جرمنی میں مقیم تھے۔ آپ نہایت شریف النفس ، نرم دل ، ہمدرد ، خوش اخلاق، نمازوں کی بروقت ادائیگی کرنے والے خادم سلسلہ تھے۔ جب تک صحت نے اجازت دی بڑی باقاعدگی کے ساتھ تبلیغی سٹال پر ڈیوٹی دیتے اور ویسے بھی ہر وقت جماعتی خدمت کے لیے تیار رہتے۔ مرکزی شعبہ شتہ ناطہ اور سمعی و بصری میں بھی خدمت کی توفیق پائی۔آپ کی نماز جنازہ مورخہ ۲۳؍جون بروز اتوار مسجدبیت السبوح میں ادا کی گئی اور منگل کے روز آپ کی تدفین ہوکسٹ فریڈہوف میں ہوئی جہاں مکرم مبشر احمد صاحب مربی سلسلہ نے نماز جنازہ پڑھائی اور قبر تیار ہونے پر دعا کروائی۔
آپ نے اپنے پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک بیٹا اور دو بیٹیاں اور دو نواسیاں یادگار چھوڑی ہیں۔
٭…شفیق احمد صاحب ابن میاں نور حسین آف ربوہ مورخہ یکم جولائی ۲۰۲۴ء کو بعمر ۷۳؍سال Russelsheim میں وفات پا گئے۔ اسی روز ربوہ میں ان کے بڑے بھائی رشید احمد سابق کارکن نظارت امورعامہ صدر انجمن احمدیہ کی وفات ہوئی۔ انا للہ وانا الیہ راجعون
شفیق احمد صاحب چھ سال سے بعارضہ فالج بیمار تھے۔ آپ ۱۹۷۴ء میں ربوہ سے جرمنی تشریف لائے اور تمام عرصہ فرینکفرٹ میں مقیم رہے۔ نماز سینٹر کو آباد رکھنے اور مریضوں کی عیادت کو خاص اہمیت دیتے۔ وقار عمل میں ضرور حصہ لیتے۔ افراد خاندان کو جرمنی میں آباد کروانے میں بھی بھرپور کردار ادا کیا۔ آپ کی نماز جنازہ ۵؍جولائی بعد نماز جمعہ مکرم صداقت احمد صاحب مشنری انچارج نےمسجد بیت السبوح میں پڑھائی۔ آپ کی تدفین ۹؍جولائی کو منگل کے روز نور مسجد سے قریبی قبرستان میں عمل میں آئی جہاں مکرم محمد الیاس منیر صاحب نے نماز جنازہ پڑھائی اور قبر پر دعا کروائی۔ مرحوم کے پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک بیٹی اور تین بیٹے شامل ہیں۔
احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام مرحومین کو جنت الفردس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور جملہ لواحقین کو صبر جمیل بخشے۔ آمین