ارشادِ نبوی

نماز کی فضیلت کا بیان

حضرت ابو ہریرہؓ روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہﷺ سے سنا۔ آپؐ فرماتے تھے: بھلا بتاؤ تو سہی کہ اگر تم میں سے کسی ایک کے دروازےکے پاس ندی ہو جس میں وہ ہر روزپانچ دفعہ نہائے۔ تمہارا کیا خیال ہے یہ(نہانا)اس کی کچھ میل باقی رہنے دے گا؟ انہوں نے جواب دیا کہ کوئی میل بھی نہیں رہنے دے گا۔ آپؐ نے فرمایا:یہ پانچوں نمازوں کی مثال ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کے ذریعے سے گناہوں کو مٹا دیتا ہے۔

(بخاری کتاب مَوَاقِيتِ الصَّلَاةِ باب الصَّلَوَاتُ الْخَمْسُ كَفَّارَةٌ)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button