کلام حضرت مرزا طاہر احمد خلیفۃ المسیح الرابع ؒ

صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم

(کلام حضرت خلیفة المسیح الرابع ؒ)

حضرتِ سیدِ وُلدِ آدم، صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم
سب نبیوں میں افضل و اکرم، صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم
نام محمدؐ، کام مکرّم، صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم
ہادئ کامل، رہبرِِ اعظم، صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم
آپؐ کے جلوۂِ حُسن کے آگے، شرم سے نوروں والے بھاگے
مہر و ماہ نے توڑ دیا دَم، صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم
اِک جلوے میں آناً فاناً بھر دیا عالم، کر دئیے روشن
اُتر دکھن پورب پچھم، صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم
اوّل و آخِر، شارِع و خاتَم
صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم

(کلام طاہرصفحہ 7)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button