متفرق شعراء
’’صحابیاتؓ‘‘
نہ کم تھیں صحابہؓ سے ایمان میں
زرہ پہنے اتریں وہ میدان میں
ضرورت پڑی تو مقابل پہ تھیں
وہ نظریں جو جاسوسِ باطل پہ تھیں
وہ جاسوس کر کے جہنّم رسید
سمجھتیں سعادت تھیں گر ہوں شہید
وہ بیٹی تھیں بیوی تھیں یا امّہات
نمونہ ہیں لجنہ ہوں یا ناصرات
(ڈاکٹر طارق انور باجوہ۔ لندن)