ایشیا (رپورٹس)
بنگلہ دیش کی مختلف جماعتوں میں تحریک جدید سمینارز کا انعقاد
اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۶؍ستمبر ۲۰۲۴ء بروز جمعۃالمبارک بنگلہ دیش کی ۱۹؍جماعتوں میں بیک وقت اور بعض دوسری تاریخوں میں دیگر پانچ جماعتوں میں تحریک جدید سیمینارز منعقد ہوئے۔ ان میں سے ۲۲؍جماعتوں میں مرکزی نمائندگان نے شرکت کی نیز انہوں نے مختلف احمدی گھرانوں کے دورے کیے، مساجد میں آنے اور نماز باجماعت پڑھنے کی طرف احباب کو توجہ دلائی اورعاملہ میٹنگز بھی کیں۔
ان سیمینارز میں ان موضوعات پر تقاریر ہوئیں: ’’تحریک جدید کے مقاصد اور ہماری زندگیوں میں اس کا اثر‘‘، ’’زندگی وقف کرنے کی اہمیت اور برکات‘‘ اور ’’وقف جدید کے اغراض و مقاصد‘‘۔
اللہ تعالیٰ کرے کہ احباب جماعت تحریک جدید کے اغراض و مقاصد کو سمجھتے ہوئے اس تحریک کے مطالبات کو پورا کرنے والے بنیں۔ آمین
(رپورٹ: نوید الرحمٰن۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)