اطلاعات و اعلانات

اطلاعات واعلانات

نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں

اعلانات ولادت

٭… وسیم احمد ظفر صاحب مبلغ انچارج جماعت احمدیہ برازیل و نمائندہ الفضل انٹرنیشنل تحریر کرتے ہیں کہ مبشر محمود ظفر صاحب ابن ناصر محمود ظفر صاحب اور ردا سید صاحبہ بنت سید منظور احمد بخاری صاحب کو اللہ تعالیٰ نے مورخہ ۱۴؍ اکتوبر۲۰۲۴ء کو پہلے بیٹے سے نوازا ہے۔ نومولود محمد ابراہیم شمس صاحب مرحوم آف کراچی کا پڑپوتا اور الحاج پیر محمد صاحب مرحوم آف اونچہ مانگٹ ضلع حافظ آباد کی نسل میں سے ہے نیز گلزار ہاشمی صاحب مینیجر الفضل ربوہ کا پڑنواسہ ہے۔ نومولود کی والدہ مولانا سید احمد علی شاہ صاحب مبلغ سلسلہ کی نسل میں سے ہیں۔ بچے کا نام حسان محمود ظفر تجویز ہوا ہے جو اللہ تعالیٰ کے فضل سے وقف نو کی مبارک تحریک میں شامل ہے۔

٭… سید عطاء الواحد رضوی صاحب مربی سلسلہ مرکزی رشین ڈیسک یو کے تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے خاکسار کے بڑے بھائی سید عبد الصمد رضوی صاحب ٹورانٹو، کینیڈا ابن سید عبد الباقی رضوی صاحب مرحوم آف کراچی اور بھابھی نور العین عائشہ صاحبہ بنت پیر نقی الدین صاحب مرحوم آف اسلام آباد کو محض اپنے فضل اور رحم سے مورخہ ۹؍اگست۲۰۲۴ء بروز جمعۃ المبارک دو بیٹوں اور ایک بیٹی کے بعد تیسرے بیٹے سے نوازا ہے۔ الحمدللہ۔ بچہ کا نام سید برہان رضوی تجویز ہوا ہے۔

نومولود ددھیال کی طرف سے حضرت نواب سید مولوی محمد رضوی صاحبؓ آف حیدر آباد دکن اور ننھیال کی طرف سے حضرت پیر افتخار احمد صاحبؓ ہر دو از ۳۱۳؍اصحاب حضرت اقدس مسیح موعودؑ کی نسل سے ہے۔

اسی طرح اللہ تعالیٰ نے خاکسار کے بھتیجے عزیزم ڈاکٹر سید عبد الباری رضوی ابن سید عبد الہادی رضوی صاحب آف لیڈز، یوکے اور عزیزہ امۃ السبوح بیٹی کو محض اپنے فضل و رحم سے مورخہ ۴؍اکتوبر۲۰۲۴ء بروز جمعہ بیٹے سے نوازا ہے۔ الحمدللہ۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے بچہ کا نام سید عطاء الکافی رضوی عنایت فرمایا ہے۔ نومولود ددھیال کی طرف سے حضرت نواب سید مولوی محمد رضوی صاحب یکےاز ۳۱۳؍اصحاب حضرت اقدس مسیح موعودؑ اور ننھیال کی طرف سے میاں محمد عالم صاحب مرحوم سابق امیر جماعت احمدیہ راولپنڈی کی نسل سے ہے۔

احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ نومولودگان کو صحت و سلامتی والی لمبی عمر سے نوازے، خادمین دین اور والدین کے لیے آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے۔ آمین

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button