متفرق شعراء

نعت رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وسلم

مجھ میں طاقت کہاں کر سکوں میں بیاں
ان کے اوصافِ اعلیٰ نہاں در نہاں

مٹ گئیں جن کے آنے سے تاریکیاں
جن کے آنے سے روشن ہیں کون و مکاں

مصطفیٰ مجتبیٰ خاتم الانبیاء
وہ ہے شاہِ مبیں شہِ دونوں جہاں

حق کو قائم کیا حق ادا کر دیا
دُور باطل ہوا ہو گیا حق عیاں

برکتیں رحمتیں نعمتیں قدرتیں
آپؐ کے ایک آنے سے سب ہیں یہاں

تشنہ روحوں نے پھر جامِ کوثر پیا
فیض جاری ہے مانند آبِ رواں

دشمنوں کو رہائی کی سوغات دی
ہم نے دیکھا نہیں آپؐ سا مہرباں

جب تلک ہے یہ دنیا نہ ہو گا کبھی
عدل و انصاف میں آپؐ سا حکمراں

لازمی ہے کہ ہو ذکرِ محبوب سے
دل میں سوز دروں آنکھ سیلِ رواں

بھیجتے ہیں درود و سلام آپؐ پر
فضلِ مولیٰ کے پھر دیکھتے ہیں نشاں

(منصورہ فضل منؔ ۔قادیان)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button