ایشیا (رپورٹس)
بنگلہ دیش کی لوکل امارت سندربان میں تقریب آمین
اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۳۰؍ جولائی ۲۰۲۴ء کو جماعت احمدیہ بنگلہ دیش کی لوکل امارت سندربان میں پہلی دفعہ قرآن کریم کا دور مکمل کرنے والے اطفال اور ناصرات کی تقریب آمین منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں مکرم انسان علی فقیر صاحب نیشنل سیکرٹری تعلیم القرآن اور وقف عارضی نے بھی شرکت کی۔
اس تقریب میں ۹؍اطفال اور ناصرات سے قرآن کریم کا کچھ حصہ سننے کے بعد انہیں چاکلیٹس تحفۃً دی گئیں۔ تقریب کااختتام دعا سے ہوا۔ الحمدللہ علیٰ ذالک
(رپورٹ: نوید ا لرحمٰن۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)
٭…٭…٭